مختصر نیند لینے سے تھکاوٹ کے احساسات کو دور کیا جا سکتا ہے؛ تحقیق

eAwazصحت

تقریباً 10 سے 30 منٹ کی ایک مختصر جھپکی دن کے وقت غنودگی کا مقابلہ کرنے اور چوکنا رہنے میں مدد کرتی ہے۔ یہ فوری ذہنی ریچارج کے طور پر کام کرتی ہے اور پیداوری صلاحیت اور ارتکاز کو بڑھاتی ہے۔

مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ مختصر نیند یادداشت کے استحکام کو بہتر بنا سکتی ہے اور معلومات کو بہتر طریقے سے برقرار رکھنے اور سیکھنے کے عمل کو آسان بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

مختصر نیند ذہنی دباؤ کو کم کرنے اور آرام کو بڑھا کر موڈ پر مثبت اثر ڈالتی ہے۔ مزید برآں یہ جذبات کو منظم کرنے میں بھی مدد کرتی ہے اور زیادہ مثبت نقطہ نظر اپنانے کو فروغ دیتی ہے۔

مختصر نیند لینے سے تھکاوٹ کے احساسات کو دور کیا جا سکتا ہے، خاص طور پر دوپہر کے مصروف اوقات کے دوران ۔ یہ توانائی کی سطح میں اضافہ اور دن بھر مجموعی طور پر بہتر کارکردگی کا باعث بن سکتی ہے۔

قلیل مدتی نیند بھی علمی صلاحیتوں میں بہتری لاسکتی ہے، بشمول مسائل حل کرنے کی مہارتیں، تخلیقی صلاحیتیں اور فیصلہ سازی۔

تاہم یہ خیال رہے کہ نیند کا دورانیہ اور وقت بہت اہم ہے۔ بہت زیادہ دیر تک سونا یعنی 30 منٹ سے یا ایک گھنٹے سے زیادہ سوکر جاگنے پر کراہت پیدا ہوسکتی ہے اور ممکنہ طور پر رات کی نیند میں خلل پڑتا ہے۔