دو ریاستی حل کسی صورت قبول نہیں، برطانیہ میں اسرائیلی سفیر

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

برطانیہ میں اسرائیلی سفیر زیپی ہوٹو ویلی نے کھلے اور دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ان کا ملک دو ریاستی حل کو غزہ میں جنگ ختم ہونے کے بعد بھی کسی صورت قبول نہیں کرے گا، بلکہ مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔

برطانوی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران اسرائیلی سفیر زیپی ہوٹو ویلی نے کہا کہ اسرائیل آج یہ جانتا ہے اور پوری دنیا کو بھی یہ جان لینا چاہیے کہ فلسطینی اسرائیل کے ساتھ اپنی ریاست قائم نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح آج بھی فلسطینی اسرائیلی ریاست کے بغیر اپنا نقشہ اور نعرہ اونچی آواز میں پیش کر رہے ہیں کہ وہ ‘من النہر الی البحر’ اپنی ریاست چاہتے ہیں۔یہی ہمارا مؤقف ہے کوئی فلسطینی ریاست نہیں ہو سکتی۔

اسرائیلی سفیر نے 7 اکتوبر کے حماس حملوں کی فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے مذمت نہ کیے جانے پر بھی سخت تنقید کی۔

برطانیہ میں اسرائیلی سفیر ہوٹو ویلی نے امریکی صدر جو بائیڈن کی یہ تجویز بھی مسترد کر دی کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینی شہریوں کو بچانے کے لئے بلا امتیاز بمباری نہ کرےبلکہ دیکھ بھال کرکے صرف عسکری اہداف کو نشانہ بنایا جائے۔