امریکی مذہبی آزادی پینل کا بھارت کو تشویش ناک ملک قرار دینے کا مطالبہ

eAwazآس پاس

بھارت میں مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنانے کے واقعات پر امریکی مذہبی آزادی پینل نے بائیڈن انتظامیہ سے بھارت کو تشویش ناک ملک قرار دینے کا مطالبہ کر دیا۔

امریکی پینل نے کہا ہے کہ بھارت بیرونِ ملک سرگرم کارکنوں، صحافیوں اور وکلاء کو خاموش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

امریکی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کی حالیہ کوششوں سے مذہبی آزادی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم اقلیتوں کو نشانہ بنانا اور دھمکی آمیز حربے نظر انداز نہیں کیے جاسکتے۔

امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا میں ہردیپ نجر کا قتل اور امریکا میں گروپتونت سنگھ کے قتل کی سازش انتہائی پریشان کُن ہے۔