فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں امداد سے متعلق اقوامِ متحدہ کی قرارداد ناکافی قرار دے دی۔
حماس کا کہنا ہے کہ یو این قرارداد غزہ میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ نہیں کرسکتی۔
اس حوالے سے فلسطینی سفیر کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی قرارداد درست سمت کی جانب قدم ہے، قرارداد پر عمل درآمد اور فوری جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ سلامتی کونسل نے غزہ کی پٹی میں فلاحی امداد کی فراہمی کی قرارداد منظور کرلی ہے۔ قرارداد میں کشیدگی ختم کرنے کے لیے پائیدار حالات کے قیام کی بات کی گئی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس کے ساتھ زمینی کارروائی میں اسرائیل کے اب تک 139 فوجی مارے گئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک جنگ میں 472 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔