ممبئی: 2003 میں لیجنڈری فلمساز راج کمار ہیرانی نے سنجے دت اور ارشد وارثی پر مشتمل فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ ریلیز کی جس نے انڈسٹری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے اور ’منا‘ اور ’سرکٹ‘ آئیکونک کردار بن گئے۔
2006 میں اس فلم کا سیکوئیل ’لگے رہو منا بھائی‘ ریلیز ہوا جس میں ودیا بالن بھی تھیں اور اس سیکوئیل نے بھی بلاک بسٹر کا درجہ حاصل کر لیا۔
شائقین کو کافی عرصے سے فلم کے تیسرے پارٹ کا انتظار ہے اور اب اس کے حوالے سے لیجنڈری ڈائریکٹر نے خاموشی توڑ دی ہے۔
ایک تازہ انٹرویو میں ڈائریکٹر نے بتایا کہ ’منا بھائی‘ کی پچھلی دو فلمیں بہت اچھی گئی ہیں اور میرے پاس تیسرے کے پانچ ادھورے اسکرپٹ پڑے ہوئے ہیں۔
راج کمار ہیرانی نے بتایا کہ ان کی سنجے دت سے اکثر بات چیت ہوتی ہے اور وہ کہتے ہیں کہ ایک نئی فلم بننی چاہئے، ڈائریکٹر کے مطابق وہ اب ’ڈنکی‘ سے فارغ ہوئے ہیں تو وہ اپنے پرانے اسکرپٹس پر کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا دل ہے کہ ایک ’منا بھائی‘ بنانی ہے لیکن وہ کب تک بنے گی اس کے متعلق ان کو کچھ بھی اندازا نہیں ہے۔