اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ مارٹن گرفتھس (MARTIN GRIFFITHS) کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی مسلسل بمباری سے غزہ رہائش کے قابل نہیں رہا۔
مارٹن گرفتھس کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کے ہولناک حملوں کے بعد غزہ موت اور مایوسی کی جگہ بن چکا ہے، غزہ کے شہری اپنے وجود کیلئے روزانہ خطرات کا سامنا کر رہے ہیں۔
سربراہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کا کہنا ہے کہ امدادی اداروں کیلئے غزہ کے 20 لاکھ افراد کی مدد ناممکن ہو گئی ہے۔
غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کو 90 دن مکمل، 22 ہزار سے زائد فلسطینی شہید،لاکھوں بے گھر
خیال رہے کہ اسرائیل کے غزہ پر جاری حملوں کے 90 روز مکمل ہو چکے ہیں، غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 22 ہزار سے زائد افراد شہید اور 60 ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔