اسرائیل سے تعلقات آزاد فلسطینی ریاست کے قیام سے مشروط ہیں: سعودی سفیر

eAwazاردو خبریں

برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات آزاد فلسطینی ریاست کے قیام سے مشروط ہیں۔

یہ بات برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان نے لندن میں برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویوکے دوران کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے پہلے سعودی عرب اسرائیلی تعلقات سے بہت نزدیک تھا، 7 اکتوبر کے بعد بھی تعلقات قائم کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

سعودی سفیر شہزادہ خالد نے مزید کہا کہ اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے لیے 1982ء سے دلچسپی لے رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اسرائیل ایک حقیقت ہے جس کے ساتھ رہنا ہے مگر فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر تعلقات ناممکن ہیں۔