عالمی اقتصادی فورم: موسمیاتی شدت اور گمراہ کن انفارمیشن عالمی بحران کی وجہ بن سکتے ہیں

eAwazآس پاس

عالمی اقتصادی فورم کی گلوبل رسک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی شدت اور گمراہ کن انفارمیشن اگلے 2 برس میں کسی عالمی بحران کی وجہ بن سکتے ہیں۔

عالمی اقتصادی فورم کی گلوبل رسک رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن، اِس سال منتخب ہونے والی حکومتوں کی قانونی حیثیت کو متاثر کر سکتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2024 انسانی تاریخ کا سب سے بڑا الیکشن کا سال ہے، پاکستان، انڈیا، انڈونیشیا، میکسیکو، برطانیہ اور امریکا میں اس سال عام انتخابات ہیں، مس انفارمیشن کی وجہ سے داخلی پراپیگینڈا اور سنسر شپ میں بھی اضافہ ہوگا۔

رپورٹ میں اگلے دو برس کے امکانات منفی بتائے گئے ہیں جو اگلی ایک دہائی میں مزید خراب ہو سکتی ہیں۔

عالمی اقتصادی فورم کی رسک رپورٹ میں سماجی رائے عامہ میں اختلافی شدت اور مہنگائی پر بھی تشویش ظاہر کی گئی ہے۔