تیونس کے سمندر میں کشتی ڈوبنے سے 40 تارکین وطن لاپتا ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق اٹلی جانے والی کشتی میں سوار تارکین وطن کا تعلق تیونس سے تھا۔
تیونس نیشنل گارڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشتی میں سوار افراد کے بارے میں مزید معلومات جمع کی جارہی ہیں، تمام افراد غیرقانونی طور پر اٹلی جانے کی کوشش کررہے تھے۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے سخت اقدامات کے باوجود تیونس کے ساحل سے غیرقانونی امیگریشن میں اضافہ ہورہا ہے۔