پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور پاکستان کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن صائم ایوب اس بار بھی ناکام رہے اور دوسرے اوور میں صرف ایک رن کر سلپ میں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے جو 56 کے مجموعے پر 19 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، 88 رنز پر فخر زمان بھی 15 گیندوں پر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
اعظم خان کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے صاحبزادہ فرحان بھی دو گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے اور ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
ٹاس
قبل ازیں ٹاس جیت کر کیوی کپتان مچل سینٹنر کا کہنا تھا نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور کوویڈ کا شکار ہونے والے ڈیون کونوے کی جگہ ول ینگ کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا ہی فیصلہ کرتے، ورلڈکپ کی تیاری کے لیے ٹیم میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں اور آج کے میچ کے لیے اعظم خان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو شامل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 3 صفر کی فیصلہ کن سبقت حاصل ہے۔