امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ بھارت میں مذہبی آزادی کے معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔
ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا مذہبی آزادی اور اظہارِ رائے کی آزادی کی حمایت کرتا ہے۔
ویدانت پٹیل کا کہنا ہے کہ امریکا میں خالصتان ریفرنڈم پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا، چین سمیت تمام ملکوں کی خواہش ہے بین الاقوامی بحری گزرگاہیں محفوظ رہیں۔