Request for continued UNRWA funding UN Secretary General Antonio Guterres

اقوام متحدہ کی انروا کیلئے فنڈنگ جاری رکھنے کی درخواست

eAwazآس پاس, ورلڈ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے غزہ میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے اونروا کے لیے فنڈنگ جاری رکھنے کی درخواست کر دی۔

انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ مختلف ممالک کے خدشات کو سمجھتا ہوں، میں خود ان الزامات سے خوفزدہ تھا۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ انتہائی خطرناک حالات میں موجود دیگر انسانی ہمدردی کے کارکنوں کو سزا نہیں دی جانی چاہیے۔

عرب میڈیا کے مطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے امدادی ادارے انروا کے 12 ملازمین کے خلاف تحقیقات کی تصدیق کر دی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل پر حملے کے الزام کے بعد امریکا نے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے اونروا کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسرائیل نے اقوام متحدہ کے امدای ادارے اونروا کے 12 کارکنان پر اسرائیل پر حملہ کرنے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ حکومت نے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے لیے نئی فنڈنگ ​​معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل امریکا، برطانیہ،کینیڈا، آسٹریلیا اور جرمنی سمیت 8 ممالک بھی انروا کے لیے فنڈنگ بند کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔