بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں حق دفاع ختم کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
احتساب عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں حق دفاع ختم کر دیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت کا 29 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، فیصلہ کالعدم قرار دے کر درخواست گزار کا بذریعہ وکیل حق دفاع بحال کیا جائے۔