غزہ: رہائشی علاقوں اور اسپتالوں پر اسرائیل کے حملے، مزید 215 فلسطینی شہید

eAwazاردو خبریں

غزہ میں رہائشی علاقوں، اسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں جس میں مزید 215 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی فوج کے حملوں سے فلسطینی شہداء کی مجموعی تعداد 26 ہزار 637 ہوگئی جبکہ 65 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی فوج کا ال امل اور ناصر اسپتالوں کا محاصرہ نویں روز بھی جاری ہے۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج پر جوابی وار کرتے ہوئے متعدد اسرائیلی ٹینک اور بلڈوزر تباہ کردیے۔

مزاحمت کاروں کے حملوں سے کئی اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی ڈرون بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے اور تل ابیب سمیت دیگر اسرائیلی شہروں پر راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔

ادھر حزب اللّٰہ نے بھی شمالی اسرائیل میں اسرائیلی فوجی اڈوں کو ٹینک شکن میزائلوں سے نشانہ بنایا۔