انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ: سپر 6 مرحلے میں پاکستان کی آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست

eAwazکھیل

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر 6 مرحلے میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پوچسٹروم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کی شاندار بولنگ کی بدولت آئرلینڈ کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 181 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،جان مک نیلی 53 اور ہیری 31 رنز بناکر نمایاں رہے۔

گرین شرٹس کی جانب سے عبید شاہ نے 3، عامرحسن، علی رضا اور احمد حسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں 182 رنز کا ہدف پاکستان نے 44 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،احمد حسن نے 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

اس کے علاوہ سعد بیگ اور ہارون ارشد نے 25 ، 25 رنز بنائے جبکہ اذان اویس 21 ، شاہ زیب خان 11 اور علی اسفند نے 9 رنزاسکور کیے۔