عالمی ادارہ صحت کا ایک بار پھر سے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

eAwazصحت

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈانوم گریبیسس نے ایک بار پھر سے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔

ٹیڈروس ایڈانوم گریبیسس نے دبئی میں ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے دوران رفح پر اسرائیلی حملوں پر خصوصی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ غزہ کو فراہم کی جانے والی امداد سمندرمیں قطرے کے برابر ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے مزید کہا کہ غزہ کے 36 اسپتالوں میں سے صرف 15 اسپتال جزوی طور پر کام کر رہے ہیں اور امدادی کارکن ناممکن حالات میں بھی نہتے فلسطینیوں کی مدد کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 28 ہزار 176 ہوگئی ہے جبکہ 67 ہزار 784 فلسطینی زخمی ہیں۔