فلسطینی شہری کے ساتھ ہتک آمیز رویہ, اسرائیل کا فوجیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

eAwazورلڈ

فلسطینی شہری کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اپنانے والے اپنے فوجی کے خلاف اسرائیل نے کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے برطانوی میڈیا کو تصدیق کرائی ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کی آنکھوں پر پٹی باندھنے اور انہیں برہنہ کر کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر ڈالنے والے فوجیوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی ویڈیوز بنانا اور اسے پھیلانا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق رواں ماہ سوشل میڈیا پر ایک تصویر سامنے آئی تھی جس میں فلسطینی شخص کو برہنہ حالت میں کرسی سے باندھا ہوا اور اس کے سامنے اسرائیلی فوجی کو بندوق لیے کھڑا دکھایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں تھا کہ اس طرح کی تصاویر یا ویڈیوز فلسطین سے سامنے آئی ہوں، اس سے قبل بھی اسرائیلی فوج کی ہٹ دھرمی اور غیر انسانی سلوک کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آچکی ہیں۔