بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی بڑھتی عمر کے ساتھ ان کے فلمی کیرئیر کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں تاہم اب خود شاہ رخ خان نے اپنے کے حوالے سے وضاحت کر دی ہے۔
دبئی میں ہونے والی ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2024 میں شاہ رخ خان نے شرکت کی جہاں انٹرویو دیتے ہوئے کنگ خان نے اپنے کیرئیر کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔
شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ کبھی بھی بین الاقوامی فلم کا حصہ نہیں بنے اور ان کی خواہش ہے کہ وہ کسی بین الاقوامی فلم کا حصہ بنیں۔
اس کے ساتھ ہی اداکار نے اپنی ایک اور خواہش کا اظہار کیا کہ وہ بالی وڈ اداکار جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں لیکن اس کردار کیلئے وہ بہت چھوٹے ہیں۔
دوران انٹرویو اداکار نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے کیرئیر کا اختتام کرنا چاہتے ہیں لیکن اس کیلئے ابھی 35 سال باقی ہیں اور وہ ایک ایسی فلم کرنا چاہتے ہیں جسے پوری دنیا پسند کرے۔
واضح رہے گزشتہ سال شاہ رخ خان کی 3 فلمیز پٹھان، جوان اور ڈنکی ریلیز ہوئی تھیں اور تینوں ہی فلمیں سپر ہٹ شمار کی گئی تھیں۔