روس کی پیش قدمی جاری ، یوکرین کے ایک اور اہم شہر پر قبضہ

eAwazآس پاس

روس نے پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے یوکرین کے ایک اور اہم شہر ایودیو پر قبضہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی فوج سے لڑائی میں ڈیڑھ ہزار یوکرینی اہلکار مارے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈونیسک کے شمالی شہر پر قبضہ کرنل جنرل موردویو چوف کی قیادت میں ہوا۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایودیو کا شہر آزاد کرانے سے مزید آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق ڈونیسک کے دارالحکومت پر یوکرینی حملے روکنا ممکن ہوگیا ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے شہر پر قبضے کو اہم فتح قرار دیا ہے۔