اسرائیل کی عالمی عدالت انصاف کی سماعت کی قانونی حیثیت کو مسترد

eAwazاردو خبریں, ورلڈ

اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف کی سماعت کی قانونی حیثیت کو مسترد کر دیا۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی عدالت میں جاری سماعت کی قانونی حیثیت کو تسلیم نہیں کرتے۔

آئی سی جے کی سماعت کا مقصد اسرائیل کے حق دفاع کو نقصان پہنچانا ہے۔

آئی سی جےکی سماعت مذاکرات کے بغیر سفارتی تصفیے کی فلسطینی کوشش کا حصہ ہے، فلسطین کی اس کوشش کی مخالفت جاری رہے گی۔

غزہ، مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس پر اسرائیل کے 57 سالہ قبضے کے خلاف اقوام متحدہ کی درخواست پر سماعت شروع ہوگئی۔

سماعت کے پہلے روز فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے اپنے دلائل میں فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی قبضے کے فوری اور غیر مشروط خاتمے کا مطالبہ کیا۔

اقوام متحدہ نے 2022 میں عالمی عدالت انصاف سے اسرائیلی قبضے پر رائے دینے کی درخواست کی تھی، عالمی عدالت انصاف کی سماعت 26 فروری تک جاری رہے گی۔

اس دوران 52 ممالک دلائل دیں گے، پاکستان 23 فروری کو اپنے دلائل دے گا، اسرائیلی قبضے پر عالمی عدالت انصاف کی رائے آنے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔