سگنل ایپ کا یوزر نیم فیچر متعارف کرانے کا اعلان

eAwazسائنس و ٹیکنالوجی

کیلیفورنیا: انسـٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن سگنل آئندہ چند ہفتوں میں یوزر نیم فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے۔

بیٹا ورژن میں زیر آزمائش فیچر صارفین کو فون نمبر دیے بغیر دیگر افراد کے ساتھ رابطہ قائم کرنے میں مدد دے سکے گا۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین ایپ کی سیٹنگز میں جا کر پروفائل کے آپشن کا انتخاب کر کے اپنے لیے کوئی یوزر نیم بنا سکیں گے۔ منفرد یوزر نیم بنانے کے بعد صارف ایک کیو آر کوڈ اور لنک بھی بنا سکیں جس سے دیگر لوگ ایپ میں صارف کے یوزر نیم پر پہنچ سکیں گے۔

ایپ میں موجود نئے چیٹ بار میں یوزر نیم ڈھونڈ کر کسی اور شخص سے باآسانی رابطہ کیا جاسکے گا۔

صارفین کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ کبھی بھی اپنا یوزر نیم بدل سکیں لیکن ایسی صورت میں کوئی دوسرا صارف بدلا گیا یوزر نیم اپنے استعمال میں لا سکے گا۔

سگنل کا یوزر نیم فیچر دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے اکاؤنٹ کے ناموں سے مختلف ہے۔ بلکہ اس کی مدد سے فون نمبر کے بغیر لوگوں سے رابطہ کیا جاسکے گا۔

ایپ کی جانب سے اس فیچر کی آزمائش گزشتہ برس شروع کی گئی تھی۔