راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل خان درانی نے سومی خان سے شادی کو پہلی شادی قرار دے دیا

eAwazفن فنکار

معروف بھارتی اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل خان درانی نے سومی خان سے شادی کی تصاویر و اس سے متعلق دیگر تفصیلات بتا دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی نے بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس 12کی امیدوار سومی خان سے شادی کرلی ہے۔

بعدازاں بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل خان نے اپنی شادی سے متعلق گردشی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے اسے پہلی شادی قرار دیا تھا۔

تاہم اب عادل خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرکے سومی خان سے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں 3 مارچ کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عادل خان نے خصوصی انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ یہ میری پہلی اور واحد شادی ہے، اس وقت ہم بینگلور میں ہیں، میں جلد ممبئی آکر اس کا باضابطہ اعلان کروں گا اور اس کے ساتھی ہی شادی سے متعلق مزید تفصیلات بھی دوں گا۔

دریں اثناء انہوں نے سومی خان کے ساتھ مشترکہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کیا اور نکاح کی چند تصاویر طویل کیپشن کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

انہوں نے اپنی انسٹا پوسٹ میں شادی کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم نے ایک مختصر تقریب میں نکاح کر لیا ہے، جس پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں اور ساتھ ہی اپنے اہلخانہ اور دوستوں کا بھی شکریہ گزار ہوں جنہوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ہم میاں بیوی کے طور پر اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کررہے ہیں، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

اس پوسٹ میں عادل خان درانی نے بتایا کہ ان دونوں نے 3 مارچ 2024 کو شادی کی ہے، پوسٹ میں چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں سے ایک تصویر میں اس جوڑی کے ہاتھوں میں میرج سرٹیفیکٹ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔