غزہ میں مظالم کیخلاف آواز اٹھانے پر عالمی قوتیں ہمارے خلاف متحرک ہوئیں: فضل الرحمان

eAwazپاکستان

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ 2 اپریل کو خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن میں جماعتی پالیسی کے مطابق ووٹ ڈالیں گے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں مظالم کے خلاف جے یو آئی نے تمام مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ کر آواز بلند کی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس پر عالمی قوتیں ہمارے خلاف متحرک ہوئیں، حالیہ انتخابات میں ہمارا راستہ روکا گیا، ہم نے پوری جرأت کے ساتھ عوامی تحریک کا اعلان کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جوش و جذبے کے ساتھ ہم میدان میں اتریں گے، اگر فیصلے ایوانوں میں نہیں ہونے دیے جا رہے تو ہم عوامی اسمبلیوں میں آواز اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ سینیٹ کی 48 خالی نشستوں میں سے 18 پر امیدوار بلامقابلہ منتخب کر لیے گئے جبکہ باقی 30 نشستوں پر انتخاب دو اپریل کو ہو گا۔