اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کےبائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور کورکمیٹی نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو غیر آئینی قراردیتے ہوئے انتخاب کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کور کمیٹی کے ذرائع کے مطابق ہاؤس آف فیڈریشن نامکمل ہے اور خیبرپختونخوا میں سینیٹرز کا انتخاب کئے بغیر چیئرمین سینیٹ کا انتخاب آئینی اسکیم کے بھی خلاف ہے۔کمیٹی کے مطابق چیئرمین کی غیر موجودگی میں سینیٹ غیر فعال ہے اور چیئرمین سینیٹ کے بغیر ایوان بالا صرف ایک ڈپارٹمنٹ کی حد تک محدود ہوگیا ہے۔ جمہوری دور میں پہلی بار سینیٹ غیر فعال ہوا ہے۔