جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل داغے گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے شمالی حصے میں فضائی حملے کے سائرن کو فعال کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل اسرائیل نے جنوبی لبنان پر حملہ کر کے حزب اللہ کے کمانڈر سمیت 3 افراد کو شہید کردیا تھا۔
واضح رہے کہ غزہ جنگ کے بعد سے گزشتہ 6 ماہ سے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان میزائل اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور 2006 کی اسرائیل اور حزب اللہ جنگ کے بعد سے دونوں کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔
دوسری جانب رفح، مغازی اور غزہ سٹی میں اسرائیلی حملوں میں کل سے اب تک 20 فلسطینی شہید ہوگئے۔
علاوہ ازیں فلسطین کی جانب سے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی درخواست بھی دی گئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سلامتی کونسل میں فلسطین کی درخواست پر ووٹنگ کل متوقع ہے۔