دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستانی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں؛ امریکہ

eAwazپاکستان

امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں نےدہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔

جاری کیے گئے اعلامیے میں ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو دہشت گردی کا شکار نہیں ہونا چاہیے، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے زور دیا ہے کہ طالبان یقینی بنائیں کہ افغان سر زمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو، بین الاقوامی قانونی حیثیت کے لیے طالبان کو وعدے پورے کرنا ہوں گے۔

امریکا پاکستان میں صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ چاہتے ہیں کہ افغانستان دوبارہ کبھی دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہ بنے، خاص طور پر ان کے لیے جو امریکا یا اس کے اتحادیوں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم انسدادِ دہشت گردی پر پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں، امریکا اور پاکستان انسدادِ دہشت گردی ڈائیلاگ سمیت افغانستان پر بات کرتے رہتے ہیں۔