سلام آباد ہائی کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال کر دی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پٹیشن بحالی کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالتِ عالیہ نے پٹیشن بحالی کی متفرق درخواست منظور کر لی۔
عدالت نے بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر حتمی دلائل طلب کر لیے۔
بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت 22 اپریل کو ہو گی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 2 دن پہلے عدم پیروی پر درخواست خارج کر دی تھی۔
بشریٰ بی بی کے وکلاء نے اسی روز پٹیشن بحال کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی۔