اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر کسی بھی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں۔
سعودی سرمایہ کاری سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فرسودہ طریقہ کار اورسرخ فیتہ بالکل نہیں چلے گا۔
وزیرِاعظم شہبازشریف نے خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبے مکمل کرنے کےلیے عالمی ماہرین کی خدمات لی جائیں، بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر کسی بھی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی سرمایہ کاری سے منصوبوں کی تکمیل کی خود نگرانی کریں گے، سعودی عرب کے معروف کاروباری شخصیات کے وفد کی پاکستان آمد جلد متوقع ہے۔