دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل: پاکستان کی نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست

eAwazکھیل

دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 91 رنز کا ہدف دیا، جو پاکستان نے باآسانی 13 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

راولپنڈی میں کھیلے جانیوالے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو بالکل درست ثابت ہوا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے مضبوط بولنگ اٹیک کے سامنے بری طرح ناکام ہوگئی اور 18 اعشاریہ 1 اوورز میں 90 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

شاہین شاہ آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ محمد عامر، شاداب خان اور ابرار احمد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

سیریز کے تمام میچز پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا تھا کہ ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔

کیوی ٹیم کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا تھا کہ ابھی تو پچ خشک لگ رہی ہے ہو سکتا ہے بعد میں اوس پڑ جائے۔

یاد رہے کہ راولپنڈی میں بارش کی وجہ سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں صرف دو گیندیں پھینکی جا سکیں تھیں۔