یجنڈری اداکارہ اور ہدایت کارہ سنگیتا کی چھوٹی بہن اداکارہ حنا رضوی نے اپنی شادی پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
کچھ روز قبل سوشل میڈیا انفلوئنسر عمار احمد خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ حنا رضوی نے اپنی شادی کی تقریبات کی تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیں تو چند صارفین نے نامناسب تبصرے کیے۔
ان ذاتی نوعیت کے تبصروں میں حنا کے وزن اور ان کی عمر کو نشانہ بنایا گیا جن میں سے چند ایک کے جوابات اداکارہ نے خود بھی کمنٹس کے ذریعے دیے۔
اب نوبیاہتا جوڑا نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شریک ہوا جس میں ان سے میزبان نے تنقید کے حوالے سے سوال کیا۔
اداکارہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری شادی اور مجھ پر تنقید کرنے والے چند ہی لوگ ہیں جنہوں نے جعلی اکاؤنٹس بناکر تنقید کرکے توجہ حاصل کرنا چاہی، وہی چند جعلی اکاؤنٹس والے مختلف پوسٹوں اور ویڈیوز میں جاکر میری شادی اور جسامت پر تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں۔
حنا رضوی کا کہنا تھا کہ ان کی شادی پر ایسے بھی کمنٹس کیے گئے کہ دیکھتے ہیں ان کی شادی کتنا عرصہ چلتی ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ ایسے کمنٹس کرنے والے یہ بتائیں کہ پہلے ان کی کتنی شادیاں تھیں جو ناکام ہوئیں؟ یا ان کے شوہر نے پہلے کتنی شادیاں کیں جو طلاق پر ختم ہوئیں؟
حنا رضوی نے کہا کہ میں نے اپنے پوری کیرئیر میں کبھی بولڈ لباس نہیں پہنا، کبھی بولڈ کردار نہیں کیے، میں اپنے کلچر کو ساتھ لے کر چلتی ہوں، میں بھی مسلمان ہوں، روزے رکھتی اور نمازیں پڑھتی ہوں اور حجاب کرنے والی خواتین کی عزت کرتی ہوں لیکن یہ دعویٰ نہیں کرتی کہ بہت دین دار ہوں، میں بریانی نہیں ہوں کہ ہر کسی کو اچھی لگوں یا ہر کسی کو خوش رکھ سکوں۔