حق نہ ملا تو ہم اسلام آباد پر قبضہ کریں گے؛ علی امین گنڈا پور

eAwazپاکستان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا ، نہ وہ ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، انہیں مزید قید میں رکھنا اب کسی کے بس میں نہیں۔

پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو مسلط کر دیا گیا لیکن ذاتی مفاد میں پڑنےوالے کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی طاقت ہمیں بانی پی ٹی آئی سے دور نہیں کر سکتی ، 8 فروری کے بعد 21 اپریل کو دوبارہ حرکت کی گئی ہے، سب سن لو مائنس بانی پی ٹی آئی کوئی نہیں کرسکتا۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں اگر حق نہ ملا تو پھر خیبرپختونخوا نکلے گا اور اگر خیبرپختونخوا نکلے گا تو وہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کروا کر ہی جائے گا۔

علی امین گنڈا پور نے دھمکی دی کہ اگر ہمیں حق نہ ملا تو ہم اسلام آباد پر قبضہ کریں گے۔