حکومت کا 5 منافع بخش پاورکمپنیوں کی نجکاری کا پلان تیار

eAwazپاکستان

لاہور: حکومت نے 5 منافع بخش پاورکمپنیوں کی نجکاری کا پلان تیار کرلیا۔

ذرائع وزارت نجکاری کے مطابق جن پاورکمپنیوں کی نجکاری ہوگی ان میں لیسکو، فیسکو، آئیسکو، میپکو اور گیپکو شامل ہیں جب کہ پہلے مرحلے میں ان کمپنیوں کے نئے بورڈ کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 12 رکنی بورڈ نے حتمی منظوری کیلئے کابینہ کو سمری بھجوا دی ہے اور یہ 12 ممبران ہی پانچوں بورڈز کے ڈائریکٹر ہوں گے اور یہی ارکان نجکاری سمیت تمام معاملات دیکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق پہلے نقصان والی کمپنیوں کی نجکاری کی وزارت توانائی کی تجویز مسترد کردی گئی ہے جب کہ ڈسکوز کی نجکاری سے بجلی مزید مہنگی ہونے کا بھی خدشہ ہے۔