احسن اقبال نے گندم کے معاملے پر نگران حکومت کو غلط فیصلوں کا ذمہ دار قرار دید یا

eAwazپاکستان

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے گندم کے معاملے پر نگران حکومت کو غلط فیصلوں کا ذمہ دار قرار دید یا۔

جیو نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نگران حکومت گندم کی درآمد کےغلط فیصلےکرکےگئی جس کے باعث آج کسان پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب کو پتا تھا اس سال گندم وافر ہوگی اداروں کے پاس اعداد وشمار تھے لیکن ایک ارب ڈالرکی گندم منگوالی گئی حالانکہ ملک میں وافرگندم موجود تھی، جس نے یہ فیصلے کیے اسے سزا ملنی چاہیے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پاسکو کا خریداری کا ہدف بڑھا دیا ہے، صوبوں کو بھی کسانوں سے بات چیت کرنی چاہیے۔