پاکستانی کوہ پیماء نائلہ کیانی دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کرنے کیلیے پرعزم

eAwazکھیل

پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی۔

مکالو کی اونچائی 8485 میٹر ہے اور یہ ایورسٹ کے جنوب مشرق سے 19 کلو میٹر فاصلے پر ہے۔

نائلہ کیانی 3 مئی کو بیس کیمپ سے مہم کا آغاز کریں گی اور 5 مئی کو ٹاپ پر پہنچیں گی۔

سمٹ مکمل ہونے پر نائلہ کیانی مکالو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن جائیں گی، وہ 8 ہزار میٹر سے بلند 10 چوٹیاں سر کرنے والی واحد پاکستانی خاتون ہیں۔

نائلہ نے 2021ء میں گیشر برم ٹو کو سر کر کے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

2022ء میں کے ٹو اور گیشر برم ون سر کرنے کے بعد نائلہ کیانی نے 2023ء میں مزید 7 چوٹیاں سر کی تھیں۔

گزشتہ سال نائلہ کیانی نے اناپورنا، ایوریسٹ، لوٹسے، نانگا پربت، براڈ پیک، مناسلو اور چو ایو کو سر کیا تھا۔