گندم اسکینڈل پر سابق وزیراعظم اور ن لیگی رہنما حنیف عباسی کے درمیان تلخ کلامی

eAwazپاکستان

گندم اسکینڈل پر سابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور ن لیگی رہنما حنیف عباسی کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔

انوار الحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تلخ کلامی گزشتہ شب اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں ہوئی۔

انوار الحق کاکڑ نے حنیف عباسی سے کہا کہ کیا آپ مجھے گرفتار کرنے آئے ہو؟اس پر حنیف عباسی نے جواب دیا کہ میں نے پروگرام میں حق بیان کیا۔

ایک موقع پر انوار الحق کاکڑ نے پوچھا کہ حنیف عباسی کون ہے؟ اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو آپ اور ن لیگ منہ چھپاتے پھریں گے۔