سانحہ 9 مئی کے حوالے سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس شروع ہو گیا۔
وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق بھی شریک ہیں۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ 9 مئی کے واقعات پر حکومتی پالیسی کی منظوری دے گی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کے فورم سے 9 مئی کے واقعے پر خصوصی پیغام دیں گے۔
کابینہ کے اجلاس میں شہداء سے اظہارِ یک جہتی کی جائے گی۔
وفاقی کابینہ 9 مئی پر پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوری رویوں کے فروغ پر زور دے گی۔