بھارت میں لوک سبھا انتخابات کا چوتھا مرحلے کا آغاز

eAwazآس پاس

بھارت میں لوک سبھا انتخابات کا چوتھا مرحلے کا آغاز آج سے ہو گیا ہے، 96 نشستوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آندھرا پردیش، تلنگانہ، جھاڑکھنڈ، اڑیسا، یوپی، مدھیہ پردیش، بہار، مہاراشٹر، مغربی بنگال میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔

چوتھے مرحلے کے اہم امیدواروں میں اسد الدین اویسی، شتروگھن سنہا، سابق کرکٹر یوسف پٹھان، اکھلیش یادو شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت میں انتخابات کا اگلا مرحلہ 20 مئی کو ہو گا جبکہ نتائج کا اعلان 4 جون کو ہو گا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق شدید گرمی کی وجہ سے لوگ ووٹ دینے کے لیے کم پہنچ رہے ہیں۔