پوری کوشش کر رہے ہیں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچائیں؛ وزیراعظم شہباز شریف

eAwazپاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، پوری کوشش کر رہے ہیں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچائیں۔

مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کے فروغ اور سفارتی محاذ پر کامیابیوں کا سہرا پوری حکومتی ٹیم کو جاتا ہے، پورا اعتماد ہے محنت جاری رکھی تو پاکستان کے معاشی حالات جلد ٹھیک ہو جائیں گے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی وزراء نے بھی شرکت کی، ارکانِ قومی اسمبلی نے ملکی معاشی استحکام کیلئے اقدامات، سفارتی محاذ پر کامیابیوں پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی، جبکہ حکومتی معاشی پالیسیوں، بیرونی سرمایہ کاری، سیاسی صورتحال پر اعتماد میں لیا۔