کابینہ اجلاس جاری، لائیو اسٹاک بریڈنگ پالیسی منظوری کیلئے پیش

eAwazپاکستان

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں لائیو اسٹاک بریڈنگ پالیسی منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔

نیشنل اینییمل ہیلتھ ویلفیئر اینڈ ویٹرنری پبلک ہیلتھ ایکٹ ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ افریقا سے جانور منگوانے کے لیے رولز میں ایک بار کی نرمی کی منظوری کا امکان ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتِ حال پر بھی غور کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایرانی صدر کی حادثے میں وفات پر فاتحہ خوانی بھی کی جائے گی۔