سری لنکا میں قید 43 پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی پر اتفاق

eAwazپاکستان

فاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سری لنکن ہائی کمشنر نے ملاقات کی ہے۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں سری لنکا میں قید 43 پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی پر اتفاق کیا گیا ہے۔

سری لنکن ہائی کمشنر نے اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے جس پر محسن نقوی نے سری لنکن ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قیدیوں کی واپسی کے انتظامات کو چند روز میں حتمی شکل دے دی جائے گی، وزارت داخلہ قیدیوں کو واپس لانے کیلئے گزشتہ ایک ماہ سے سری لنکن حکام کے ساتھ کام کر رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا اور پاکستان کے تعلقات مضبوط ہوتے جارہے ہیں، پاکستان باہمی تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔

علاوہ ازیں ملاقات میں دونوں ممالک کے قیدیوں کی واپسی کیلئے فوری اقدامات کرنے پر اتفاق ہوا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سیکیورٹی اور انسداد منشیات کے سلسلے میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔