خلیج بنگال میں بننے والا پری مون سون سیزن کا پہلا سمندری طوفان ریمل کے آج بنگلادیش اور مغربی بنگال کے درمیانی علاقے سے ٹکرانے کا امکان ہے۔
بھارتی ریاست مغربی بنگال کے جنوب اور شمال کے ساحلی اضلاع کیلئے ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
مغربی بنگال میں کولکتا سمیت کچھ علاقوں میں آج اور کل بارشوں کا امکان ہے۔
طوفان ریمل کے پیش نظر کولکتا ایئر پورٹ پ آج دوپہر سے کل صبح تک فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔