پاکستان کا دوسرا کمیونیکیشن سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم 1 آج خلاء میں بھیجا جائے گا

eAwazسائنس و ٹیکنالوجی

کراچی: پاکستان کا دوسرا کمیونیکیشن سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم 1 آج خلاء میں بھیجا جائے گا۔

ترجمان سپارکو کے مطابق سیٹلائیٹ چین کے شی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے مدارمیں بھیجا جائے گا۔ پانچ ٹن وزنی سیٹلائٹ جدید ترین مواصلاتی آلات سے لیس ہے۔اس سیٹلائٹ کے ذریعے پاکستان کے طول و عرض میں تیز ترین انٹرنیٹ کہ سہولت فراہم کی جا سکے گی۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سیٹلائٹ زمین سے 36000 کلومیٹر کی اونچائی پر مدار میں داخل کیا جائے گا۔ سیٹلائٹ کو زمین سے مدار تک پہچنے میں 3 سے 4 روز لگ سکتے ہیں۔ سیٹلائٹ ای کامرس اور ای گورننس کے علاوہ معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔