دہشت گردی کے خلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا؛ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف

eAwazپاکستان

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا۔

انسداد شدت پسندی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، پاکستان کو دہشت گردی سمیت بہت سے چیلنجز کاسامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر اور ان کے مراکز کا خاتمہ ضروری ہے، پاکستان دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے انتہا پسندی کے باعث بہت سے نقصانات اٹھائے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کامیابی سے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا گیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔