ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے یوگنڈا کو 134 رنز سے ہرا دیا۔
گروپ سی میں شامل دونوں ٹیمیں امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس میں مدمقابل تھیں۔
ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جونسن چارلس 44 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ آندرے رسل 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں کپتان رومین پاول 23، نکولس پورن اور شیرفین ردرفورڈ نے 22، 22 اور برینڈن کنگ نے 13 رنز بنائے۔
بعدازاں 174 رنز کے تعاقب میں یوگنڈا کی ٹیم 12 اووز میں 39 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین نے 11 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ الزاری جوزف نے 6 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
میچ کے امپائر کمار دھرماسینا کا تعلق سری لنکا اور راشد ریاض کا تعلق پاکستان سے تھا جبکہ ٹی وی امپائر ایڈرین ہولڈ اسٹاک جنوبی افریقا سے تھے۔