سعودی عرب: مسجد نمرہ میں مسجد الحرام کے امام وخطیب شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے خطبہ حج دیا۔
شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے خطبہ حج میں کہا کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، ارکان اسلام کی پیروی میں ہی ہدایت موجود ہے، اللہ نے پیغمبر محمدﷺ کے احکامات پر عمل کا حکم دیا ہے، رسول ﷺکی اتباع کرنے والوں نے ہمیشہ ہدایت پائی ہے۔
امام وخطیب مسجد الحرام کا کہنا تھا کہ نماز برائی سے بچاتی ہے، شیطان کے وسوسوں سے خود کو محفوظ رکھیں، اللہ پر توکل کرنےوالوں کو دنیااور آخرت میں کامیابی ملتی ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ مصیبتوں اور فساد سے دور رہو، قرآن کہتا ہے جو ظلم کرتا ہے اس کی پکڑ ہوگی، جو مومنوں کو تکلیف دیتے ہیں کبھی فلاح نہیں پاسکتے۔
شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے خطبہ حج میں کہا کہ کسی کا حق مت کھاؤ، شراب اور جوا شیطانی عمل ہے، اسلام فحاشی، برائی اور امانت میں خیانت کرنے سے منع کرتا ہے۔