واٹس ایپ: کمیونٹیز فیچر کو بہتر اور پرائیویٹ رکھنے کے فیچر پر آزمائش جاری

eAwazسائنس و ٹیکنالوجی

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے کمیونٹیز کے فیچر کو بہتر اور پرائیویٹ رکھنے کے فیچر پر آزمائش جاری ہے، جس کے تحت صارفین بہت بڑے مسئلے سے بچ جائیں گے۔

مذکورہ فیچر کمیونٹیز کے ایڈمن سمیت کمیونٹیز میں شامل گروپس کے ارکان کے لیے بھی بہتر ثابت ہوگا۔

واٹس ایپ اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ایپلی کیشن پر ایسے فیچر کی آزمائش جاری ہے، جس کے تحت کمیونٹی ایڈمن کمیونٹیز میں شامل دیگر گروپس کو دوسرے ارکان سے خفیہ رکھ سکیں گے۔

مذکورہ فیچر کے تحت ایڈمن چاہیں تو کمیونٹیز میں شامل دیگر تمام گروپس کو خفیہ رکھیں اور پرائیویسی کے تحت کمیونٹیز میں شامل گروپس کے ارکان کو صرف وہی گروپس نظر آئیں گے، جن میں وہ شامل ہوں گے۔

یعنی اگر کسی بھی کمیونٹی میں پانچ گروپ ہیں اور کوئی صارف پانچوں میں سے صرف ایک گروپ کا حصہ ہے تو اسے نئے فیچر کے تحت باقی چار گروپ نظر ہی نہیں آئیں گے۔

البتہ صارف ایڈمن کو رکیسٹ بھیج کر دوسرے گروپس کا حصہ بنانے کی درخواست کر سکتا ہے۔

مذکورہ فیچر پر آزمائش شروع کردی گئی، امکان ہے کہ اسے آئندہ چند ماہ میں تمام صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔