برڈ فلو ویکسین کیلئے امریکی حکومت کا ماڈرنا کو 176 ملین ڈالر دینے کا اعلان

eAwazصحت

واشنگٹن: امریکی حکومت نے برڈ فلو وائرس H5N1 کے خلاف ایم آر این اے ویکسین تیار کرنے کے لیے ماڈرنا کو 176 ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برڈ فلو وائرس امریکی مویشیوں میں بڑے پیمانے پر پھیل رہا ہے۔ محکمہ صحت اور انسانی خدمات نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد صنعت کے ساتھ شراکت داری قائم کرنا ہے تاکہ ملک کو وبائی خطرات سے نمٹنے اور طبی اقدامات کو بہتر بنانے میں مدد ملے۔

دوسری طرف ماڈرنا نے بتایا کہ اس نے پچھلے سال وبائی انفلوئنزا وائرس کی ویکسین کا فیز 1/2 ٹرائل شروع کیا تھا جس میں H5 اور H7 قسم کے برڈ فلو وائرس کو نشانہ بنانے والے ورژن شامل تھے۔

کمپنی نے کہا کہ وہ اس سال ٹرائل کے نتائج کو جاری کرنے کی توقع رکھتی ہے اور یہ کہ یہ نتائج 2025 میں شروع ہونے والے فیز 3 ٹرائل کے ڈیزائن کا لائحہ عمل بھی فراہم کریں گے۔