یجنگ: دو چینی خلابازوں نے تیانگونگ نامی خلائی اسٹیشن کو خلائی ملبے سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے اس کے باہر حفاظتی آلات کامیابی سے نصب کردیے ہیں۔
چینی میڈیا کے مطابق تین افراد پر مشتمل شین زو 18 مشن کے دو ارکان، یی گوانگفو اور لی کانگ نے تیانگونگ کے باہر کام کرنے میں تقریباً 6.5 گھنٹے سرف کیے جبکہ لی گوانگسو اسٹیشن کے اندر سے روبوٹک بازو کو آپریٹ کررہے تھے۔
اہم کام زمین کے مدار میں گردش کررہے اسٹیشن کو تحفظ فراہم کرنا تھا۔ اس کے بعد، لی کانگ نے اپنے ہیلمٹ کیمرے کے ذریعے خلائی اسٹیشن کی باہر انجام دیے گئے کام کا حتمی معائنہ کیا۔
چائنا ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے انجینئر لیو منگ نے نیوز رلیز میں کہا کہ اس آپریشن کا بنیادی مقصد خلائی اسٹیشنز کے باہر حفاظتی آلات نصب کرنا تھا جس میں بنیادی طور پر کیبلز اور پائپ لائنز شامل ہیں تاکہ خلائی اسٹیشن کی محفوظ طریقے سے اور مستقل طور پر کام کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنایا جاسکے وہ بھی طویل مدت تک۔