صدر مملکت آصف علی زرداری کی الیکشن ترمیمی بل 2024 کی منظوری

eAwazپاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکشن ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی۔

الیکشن ترمیمی بل کے ذریعے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 140 میں ترامیم کی گئی ہیں۔

صدر مملکت نے بل کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔

ترمیم کے بعد الیکشن ٹربیونل میں حاضر سروس جج کی تعیناتی کی صورت میں ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے مشاورت ہوگی۔

صدر مملکت کی منظوری کے بعد الیکشن ترمیمی بل ایکٹ کی صورت اختیار کر گیا ہے۔

یاد رہے کہ الیکشن ترمیمی بل قومی اسمبلی سے 28 جون اور سینیٹ سے 8 جولائی کو منظور ہوا تھا۔