آج فیصلہ ہوگا کہ ملک کو الیکشن کی ضرورت ہے کہ نہیں، فیصل جاوید

eAwazپاکستان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ آج فیصلہ ہوگا کہ ملک کو الیکشن کی ضرورت ہے کہ نہیں۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ یہ کیس ووٹرز کے حقوق کی حفاظت کا کیس ہے، ووٹرز کی بات مانی جاتی ہے یا نہیں؟ یہی یہ کیس ہے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ انتخابی نشان چھیننے کا مقصد ووٹرز سے حق چھیننا ہوتا ہے، الیکشن میں ووٹرز نے ڈھونڈ ڈھونڈ کر پی ٹی آئی کے امیدوار کو ووٹ دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سیٹیں یا پی ٹی آئی کو ملنی چاہئیں یا سنی اتحاد کونسل کو۔